ہندستان کے ساتھ کشیدہ سفارتی تعلقات کے پیش نظر پاکستان آئندہ ہفتے
ہندستان میں عالمی سطح پر تمباکو پر قابو پانے کے سلسلے میں ہونے والی
کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ کانفرنس ہر دو سال پر ہوتی ہے اور اس مرتبہ اس کی میز بانی ہندستان کر رہا ہے جس میں 180
ملکوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ ہیلتھ سائنسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے
رائٹر سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمباکو کے حوالے
سے انتہائی اہم اجلاس ہے تاہم موجودہ تناؤ کے ماحول میں ہمارا دورہ ہندستان
مناسب نہیں ہے۔